پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان (ملک فاروق سے) لِلہ مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جان بحق چھ افراد شدید زخمی ، ایک کی حالت نازک، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق لِلہ کے نو احی گاؤں اتھر میں گھریلو تنازعے پر عباس نے فائرنگ کر دی جس سے محمد عظمت،16سالہ محمد علی اور 18سالہ مالکہ شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا گیا جہاں پر مالکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان کی بازی ہار گئی جبکہ محمد علی کی حالت تشوناک بتائی جاتی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی پو لیس تھا نہ لِلہ موقع پر پہنچ گئی لیکن کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسرے واقع میں محسن علی ولد مظفراقبال قوم قصاب محلہ اسلام گنج کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گیا جس کو بچانے کے لیے اہل محلہ اور ریسکیو1122نے بچانے کی کو شش کی لیکن ناکام رہے ۔

تیسرے واقع میں پنڈدادنخان کا رہایشی نو جوان محمدکاشان ولد محمد توقیر تھانہ ریلوے رالپنڈی کی حدود میں ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا جس پر ریلوے پو لیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش کو آبائی گاؤں پنڈدادنخان راونہ کر دیا ۔

چوتھے واقع میں لِلہ کے درزی سے سوٹ خراب ہو نے پر نواحی قصبہ ماٹن کے نوجوان نے ساتھیوں سمیت ٹیلر ماسٹر اور اس کے بھائیوں پر حملہ کر دیا جس سے اس کے دو بھا ئی محمد رمضان اور رضوان زخمی ہو گئے جس کے بعد ٹیلر ماسٹر کے اہل خانہ جمع ہو گئے۔

انہوں نے حملے کر نے والوں کی خوب درگت بنا ئی جس سے دو حملہ آور شدید زخمی ہو گئے جس پر پو لیس تھا نہ لِلہ موقع پر پہنچ کر گئی اور موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جبکہ میڈیکل روپوٹ کے بعد دونوں طرف سے آٹھ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button