جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 4 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار جمروزولدراجہ جمروز ساکن پیراغیب جہلم سے 120گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ارسلان یسیٰن T/ASIچوکی سٹی دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل حسین عرف جونی ولد محمد اشرف ساکن بھٹی سٹریٹ منگلا روڈ دینہ جہلم سے 170گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

حسن رضا ASIتھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الکریم ولد عبدالمجید ساکن محلہ نثار آباد پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 31.5لیٹر شراب برآمد کر کے 2مقدمات درج کر لیے ۔

انصر اقبال ASIتھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی ولد محمد یعقوب ساکن نواں گراں پنن وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button