پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
پنڈدادنخان

وزیراعظم عمران خان مزدوروں کو چھ ماہ کے بقایاجات دلوا کر بحران سے نکالیں۔ راجہ جواد احمد

پنڈدادنخان: گزشتہ کئی ماہ سے بند ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر کے بھائی کی ہے وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ فی الفور مزدوروں کو چھ ماہ کے بقایاجات دلوا کر بحران سے نکالیں ،موجودہ حالات کے پیش نظر احساس پروگرام کے علاوہ ترجیح بنیادوں پر ڈونڈوت سیمنٹ فیکٹری سے وابستہ سینکڑوں مزدوروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور فیکٹری فوری طور پر چلوائیں تاکہ مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلیں۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی ستائیس کے سابق امیدوار برائے ایم پی اے معروف مسلم لیگی رہنما راجہ جواد احمد جالپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مزدور طبقہ کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی کافی متاثر ہوا ہے عالمی وبا کی زد میں کاروبارزندگی متاثر ہونے کے علاوہ معاملات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی تحصیل میں واقع ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹر ی جس سے سینکڑوں مزدروں کا روزگار وابستہ تھا جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے بند پڑی ہے ڈونڈت سیمنٹ فیکٹری سے منسلک سینکڑوں مزدوروں کے خاندان پہلے سے ہی فاقہ کشی اور شدید مشکلات کا شکار تھے اب موجودہ حالات میں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہمارے ضلع و تحصیل بھر کے مخیرحضرات کو بھی چاہیے کہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی عزت و نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کا خیال رکھا جائے اور پوشیدہ طریقے سے ان کی مدد کی جائے تاکہ کوئی دیہاڑی دار طبقہ کسی کے آگے اپنے ہاتھ نہ پھیلائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ احساس پروگرام کے علاوہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں تاکہ کئی ماہ سے بے روزگار مزدور وں کے گھروں کے چولہے جل سکیں حکومت کوچاہیے کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری چلانے کے لیے حکمت عملی کریں کہ سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے چھ ماہ کے بقایا جات کلیئر کرکے ان کو بھی مزید بحران سے نکالیں میری دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اس مشکل سے جلد نکالے اور موزی وبا سے ہر ایک کو محفوظ رکھے تاکہ کاروباری پہیہ پھر سے چلے اور ملکی معیشت میں بہتری آئے اور عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close