جہلماہم خبریں

چوہدری فرخ الطاف ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ملک سے بھاگنے والے ہیں۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف ہمارے لیڈر ہیں، ان کی قیادت میں ضلع بھر میں بے شمار بلاتفریق ترقیاتی کام ہوئے، وہ ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ملک سے بھاگنے والے ہیں آج بھی اپنی عوام کے درمیان موجود ہیں، انشاء اللہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے منتخب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار بلال ٹاؤن سے کونسلر خادم اللہ بٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کیا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری فرخ الطاف نے بطور ضلع ناظم پنڈدادنخان میں راجہ غضنفر علی خان پل (وکٹوریہ پل) جہلم میں کوآپریٹر ہاؤسنگ سکیم جلالپور تا کندوال نیز نرومی دھن منصوبہ شروع کروایا جو حکومت تبدیل ہوتے ہی سیاست کی نظر ہو گئے آج نام نہاد خادم اعلی انہی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال کو ساٹھ فیصد پرائیویٹ کردیا گیا ہے جبکہ چالیس فیصد بھی تحصیل کا درجہ اور سول ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا لیکن سات آٹھ سال گزرنے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔ انشاء اللہ چوہدری فواد حسین اور چوہدری فرخ الطاف منتخب ہو کر تعمیر و ترقی کا سفر اسی جگہ سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں چھوڑا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button