پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کی تنظیمی باڈی کے انتخابات مکمل، راجہ زبیر صدر منتخب

0

جہلم: اساتذہ کرام کی نمائندہ تنظیم پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کی تنظیمی باڈی کے انتخابات مکمل ہو گئے۔

نتائج کے مطابق معروف ماہر تعلیم راجہ زبیر صدر جبکہ طارق محمود سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے، دیگر عہدیراروں میں محمد سلیم،شاہد مغل، صدیق سلام،سید اجمل حسین گیلانی،محمد ساجد کیانی،سید حسن عباس، ندیم مصطفائی، ملک اسرار احمد اور راجہ رفیع اللہ شامل ہیں۔

عہدیداروں کے انتخاب کے بعد مرکزی صدر اللہ بخش قیصر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس موقع پر ضلع بھر سے اساتذہ کرام نے تنظیمی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.