جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

0

جہلم: ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور بھکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے محمد اکرم SI تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم محمد یار ولد خوشی محمد سکنہ چنن پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے گن12بور ڈبل بیرل اور 2 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

محمد عدنان ٹریفک وارڈن انچارج جہلم نے دوران ڈیوٹی مسمی غلام علی ولد داود محمد سکنہ محلہ سانتی نگر ضلع جہلم کو گنبد والی مسجد شارع عام پر گاڑیوں کو روک کربھیک مانگنے اور عوام الناس کو پریشان کرنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروادیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.