بڑاگواہ اور گردونواح میں بجلی کا جن بے قابو، لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے سے تجاوز کر گئی

0

ڈومیلی:بڑاگواہ اور گردونواح میں بجلی کا جن بے قابوہوگیا لوڈشیڈنگ 14گھنٹے سے تجاوز کرگئی ،کاروبار ٹھپ،عوام سخت پریشانی میں مبتلا۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ گرونواح کے علاقے ڈومیلی،گتر،پڈھال،مغل آباد،تتروٹ ککرالہ،اڈرانہ سمیت دیگر علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے پسینے نکال دیئے،بجلی پر کام چلنے والوں کا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا، گھروں اور مساجد میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔

نمازیوں کو گرمی میں نماز پڑھنے میں مشکلات درپیش،گھروں میں رات کے اوقات میں بجلی بند ہونے سے گھریلوخواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا،ان علاقوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، 14سے16گھنٹے کی لوڈ شٹنگ کی جارہے ،جس کی واجہ سے عوام کے پسینے چھوٹ گئے،سکولوں میں بچوں پڑھنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

اہل علاقہ کا بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.