ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال کھیوڑہ کا دورہ، بائیومیڈیکل آلات نان فنکشنل ہونے پر برہمی کا اظہار

0

کھیوڑہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول ہسپتال کھیوڑہ کا دورہ، بائیومیڈیکل آلات نان فنکشنل ہونے اور نیو ٹریشن ویک میں عدم دلچسپی کی بنیاد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سینئر میڈیکل آفیسر ،لیڈی ہیلتھ ورکرکو شو کاز جاری کرنے کے لئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو ہدایت جاری کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران باقائدگی سے دور دراز علاقوں میں جاکر دورہ کرتے ہیں جن کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے،جہلم انتظامیہ صحت اور تعلیم کو متحرک کرنے میں کوشاں ہے ،صحت عامہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ۔مفت ادویات کی مکمل فراہمی ،ہسپتالوں کی صفائی، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مریضوں سے سہولیات کے بارے رائے حاصل کی اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شعبہ صحت معیاری سہولتیں فراہم نہ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کا خاضری رجسٹر بھی چیک کیا ۔

اس موقع پر اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبالاور دیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وار ڈ ، میڈیکل اسٹور، بچہ وارڈ، زنانہ وارڈ، ہسپتال کے لان اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ ڈی سی جہلم نے سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ آر ایچ سی دریالہ جالپ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے حال احوال دریافت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.