بڑاگواہ شہر میں سکول چھٹی ٹائم شدید ٹریفک جام معمول بن گیا

0

ڈومیلی: بڑاگواہ شہر میں سکول چھٹی ٹائم شدید ٹریفک جام معمول بن گیا،ایک ہی راستے سے شہر میں داخل ہونے سے ٹریفک جام ہوتی ہے،اسکاحل نکال کر مشکلات دور کی جائیں، عوامی حلقے

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ شہر میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور بوائز پرائمری سکول ہیں جب چھٹی ٹائم ہوتا ہے تو روڈ مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے ،گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کا کراس نہ ہونے سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ہوجاتی ہے،ٹریفک جام ہونے سے علاقہ بڑاگواہ اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے،اور جب کراس آتاہے تو کافی دور تک ریورس گاڑی کو لیجایا جاتا ہے پھر جاکر کراس ہوتا ہے۔

عوامی حلقوں نے ،بلدیاتی نمائندوں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو یوفون ٹاور کی طرف سے روڈ شہر میں آتی ہے اسکو تعمیر کریں اور گاڑیوں والوں کو کہا جائے کہ اڈا کی طرف سے داخل ہوں سکول کے بچوں اور بچیوں کو بیٹھا کریوفون ٹاور کی روڈ سے باہر نکلیں تاکہ نہ ٹریفک جام ہو نہ ہی اہلیان بڑاگواہ کو مشکلات پیش ہوں،اور چھٹی ٹائم نوجوانوں کے موٹر سائیکلوں پر گھومنے پر مکمل پابندی لگائیں،جو بغیر کسی وجہ سے بار بارچکر لگاتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.