پڑی درویزہ

مظہر حسین، غلام حسین برادران کی والدہ اور ماسٹر اظہر حسین کی پھوپھی انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ موہری وینس /علی شان تحصیل سوہاوہ کے رہائشی مظہر حسین ، غلام حسین برادران کی والدہ اور ماسٹر اظہر حسین کی پھوپھی انتقال کر گئیں ۔

مرحومہ کی عمر 90سال سے زائد تھی، مرحومہ کے پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے شرقی بابا رحمت اللہ قبرستان میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سید غلام علی شاہ نے کی۔

نماز جنازہ کے بڑے اجتماع میں دوسروں کے علاوہ جامع رحمانیہ رضویہ گلزار رحمت جی ٹی روڈ سوہاو ہ کے پرنسپل قاری عصمت اللہ سیالوی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر راولپنڈی ڈویژن ملک ابرار حسین ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان اور دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close