انجمن ہلال احمر کمیٹی کے تحت بھیلوال میں نئی ڈسپنسری بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے انجمن ہلال احمر کمیٹی جہلم کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ صحت کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے ادارے کو فعال بنانے میں تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔ادارے کی مدد سے جہلم میں متعدد کمبل اور خیموے بھی سردی کے موسم سے بچاو کے لئے مستخق افراد میں تقسیم کیے گئے۔

اجلاس میںضلعی انتظامی افسران ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال دیگر محکموں کے افسران دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںادارے کے تحت قائم شدہ ڈسپنریوں میں ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ادارے میں موجود فنڈز کا درست استعمال کرنے کے لئے ہاؤس سے اپروول لی گئی۔

ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ انجمن ہلال احمر کمیٹی ایمبولینس سروس بھی جاری ہے ایمبولینس1024 ہیلپ لائن کے ذریعے میسر ہو سکیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ مخیر حضرات سے مل کر دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ دیگر نجی ادارے بھی حکومتی مشینری کا ساتھ دے رہیں۔7 ڈسپنسریوں کے ذریعے مریضوں کو بنیادی ادویات فراہم کر رہی ہیں، انجمن ہلال احمر کے تحت ضلع بھر میں شعبہ صحت میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے ، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مخیر خضرت کو ایسے اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش صحت و تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہلال احمر جیسے اداروں کی حمایت کرنی چاہیے ۔ جس سے علاقہ کے لوگوں کا مقامی سطح پر علاج معالجہ ممکن ہوسکے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.