جہلماہم خبریں

سمال انڈسٹری جہلم کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا ئے گی۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف تھے۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا جہلم چیمبر آف کامرس کے آفس پہنچنے پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی ،سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمو د ،نائب صدر پنجاب ایف پی سی سی آئی راجہ محمد انور، چیئرمین یو وی جی ندیم خان ، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، چیئر مین میڈیا سٹڈنگ کمیٹی و ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری سہیل عزیز ودیگر نے والہانہ استقبال کیا۔

کانفرنس ہال میں ہونے والی عید ملن پارٹی کی تقر یب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے سر انجام دیئے، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔

صدر عرفان لطیف قریشی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ہمارا اعزاز ہیں کیونکہ یہ جہلم چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر بھی ہیں، جہلم چیمبر آف کامرس کے مسائل آپ کی سرپرستی کے بغیر حل ہونا ممکن نہیں، ہمارے 2 درینہ مطالبات ہیں، سمال انڈسٹری اسٹیٹ کو سوئی گیس کی فراہمی اور جہلم چیمبر آف کامرس کی عمارت کے لیے زمین کا حصول، جن سے آپ بخوبی آگاہ ہیں کیونکہ آپ کی جماعت برسر اقتدار ہے اس لیے آپ کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہو سکتا ہے۔

سینئر ممبر چوہدری یونس گوندل نے کہا سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کرکہ رہا ہوں کہ تمام میگا پراجیکٹس لڈھر خاندان نے تکمیل کو پہنچائے اور جہلم کی تعمیر و ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے، انشاء اللہ جہلم چیمبر آف کامرس کی زمین اور سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ان کی کوشش سے بہت جلد ممکن ہو گا۔

راجہ محمد انور نائب صدر پنجاب ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ہماری تمام کوشش رائیگاں رہی کیونکہ آپ کی سرپرستی نہیں تھی لہذا یہ صر ف آپ کی سرپرستی سے ممکن ہو گا۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ سوئی گیس سے ہمارے دو تحصیل ہیڈ کواٹر ابھی تک محروم ہیں اور پاکستا ن کی قدرتی گیس کی پیداوار ہماری ضرورت سے بہت کم ہے اور ہم قطر سے مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں لہٰذا میں اپنی بھر پور کوشش کروں گا کہ سمال انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور چیمبر کی عمارت کے لیے آپ کسی مناسب جگہ کا انتخاب کریں، اس سلسلے میں بھی میں آپ کے ساتھ اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم ان مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آخر میں صدر عرفان لطیف قریشی نے مہمان خصو صی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

عید ملن پارٹی کے شرکاء میںسابق صدر شکیل احمد شوہدری ایگزیکٹو ممبر زنعیم چشتی ، تنویر قریشی ،نوید طالب، عمران مجید جنجوعہ ، ملک سرفراز، ندیم کیانی ، اظہر اقبال ڈار، دانش شکیل،ماجد حسین ، میاں مبشر محمود کے علاوہ راجہ سجاد اختر،عمر مشتاق برگٹ ،چوہدری شریف یعقوب، شیخ شہزاد اصغر، ند یم عاشق بنگیال، ڈاکٹر ظہیر احمد، مظہر اکرام، محمد اسلام، اسحاق ڈار،اسامہ لطیف ،میاں ادریس کیانی ،بلا ل خان،ضغیم عرفان قریشی،ڈاکٹر فضل الحق فضلی و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button