سوہاوہاہم خبریں

پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس کی کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت جرائم پیشہ افراد گرفتار

سوہاوہ: پنجاب پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس کی شاندار کارکردگی، اشتہاری ملزم سمیت جرائم پیشہ افراد گرفتار، ناجائز اسلحہ اور خنجر برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کے حکم اور ایس ایس پی پنجاب راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک کی ہدایت پر انچارج پوسٹ اور ڈیوٹی افسران نے پٹرولنگ پوسٹ شاہ دی لس نے ماہ جنوری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم اشتہاری سمیت تین عدد پسٹل ، ایک خنجر سمیت متعدد روند برآمد کیاجبکہ تین سو سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانے میں بند کیا۔

انچارج چوکی شفیق احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افسران کی ہدایت پر علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور روڈ پر ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے بغیر کاغذات موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے اس کے علاوہ سنگین مقدمہ کے اشتہاری کو دوران گشت گرفتار کیا گیا جبکہ شہریوں کو دوران سفر بروقت امداد کے لئے بھی پٹرولنگ پوسٹ ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور رات کو سفر کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو بروقت امداد فراہم کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button