جہلماہم خبریں

جہلم میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ، میاں بیوی قتل، ایک بیٹی شدید زخمی

جہلم کے علاقہ کنتریلی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ، میاں بیوی قتل، ایک بیٹی شدید زخمی، فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کنتریلی میں گزشتہ رات ذوالفقار نامی شخص نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے بھتیجے مشتاق احمد کے گھر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشتاق احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بیوی عاصمہ مشتاق اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی حالق حقیقی سے جاملی جبکہ 15 سالہ بیٹی فرین بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اطلاح ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ آپس میں رشتہ دار ہیں اور رشتے کے تنازعے پر سارا واقعہ رونما ہوا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی اور زخمی فرین کو طبعی امداد دی جارہی ہے اور اسکی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button