جہلماہم خبریں

لاک ڈاؤن کا فائدہ، ون ویلنگ کا شوق عروج پر، جہلم میں 4 دن میں 5 نوجوان ہلاک، 215 زخمی

جہلم: لاک ڈاؤن کا فائدہ، ون ویلنگ کا شوق عروج پر شہر بھر کی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری چار دن میں 5 ہلاک، 215 زخمی ، پولیس بے بسی کی تصویر بن گئی، کوئی ون ویلر گرفتار نہ ہو سکا۔

تفصیلات کی مطابق ضلع جہلم کی تمام سڑکوں پر شام ہوتے ہی ہزاروں موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ اور ریس لگانے کے جنون میں نکل آتے ہیں اور انتہائی تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں جی ٹی روڈ اور مرکزی سڑکوں پر مقابلہ شروع کر دیتے ہیں۔ اس دوران نہ صر ف وہ اپنی جانوں کا نقصان کرتے ہیں بلکہ کئی حادثوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔

جہلم میں ون ویلنگ کی تباہ کاریاں اس قدر ذیادہ ہو چکی ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران موٹر سائیکل حادثات میں 5 نوجوان جاں بحق جبکہ 215 زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ جہلم پولیس کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک پولیس کسی موٹر سائیکل سوار کو گرفتار نہیں کر سکی۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close