دینہاہم خبریں

جہلم میں ایک اور کورونا کا مریض انتقال کر گیا، مزید 3 مثبت کیسز رپورٹ

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اس وقت جہلم میں 55 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 3 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 85882 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2242 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 23 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 2119 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 63 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 24721 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 761 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اب تک 2308 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 15020 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button