کھیوڑہ

سوئی گیس محکمہ کے ذمہ داران کی نااہلی، بغیر اطلاع کے گیس کی اچانک بندش عوام کے لیے بڑا خطرہ بن گئی

کھیوڑہ: سوئی گیس محکمہ کے ذمہ داران کی جاری نااہلی اپنے عروج پر، بغیر اطلاع کے گیس کی اچانک بندش عوام کے لیے بڑا خطرہ بن گئی، دن کے مختلف اوقات میں گیس پریشر کا کم ہونا ایک طرف اچانک کئی کئی گھنٹوں کے لیے بند ہوجانا جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے، اعلی حکام سے نوٹس کامطالبہ

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر جاری سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، موسم سرما میں اس بنیادی ضرورت سے عوام کی محرومی حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث موسم سرما کے آغاز سے گیس کے لو پریشر کا سامنا ہے جو عوامی شکایات پر بہتر ہونے کی بجائے گیس کی غیر اعلانیہ بندش تک پہنچ چکا ہے متعدد بار اعلی حکام تک موجودہ صورت حال کی اطلاع پہنچائی جا چکی ہے تاہم کسی نے اس اہم ایشو کو سنجیدگی سے نہیں لیا شہر بھر کی عوام گیس کنکشن ہونے اور بھاری بل بروقت جمع کروانے کے باوجود لکڑیاں جلا کر وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکومت کے واضع اعلان کے باوجود کے کم از کم کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے عوام ٹھنڈے چولہے لیے پریشان ہیں جبکہ سب سے خطرناک صورت حال یہ ہے اچانک گیس کی سپلائی کئی کئی گھنٹوں کے لیے مکمل بند ہوجاتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اس سے قبل کے کوئی بڑا سانحہ ہو انتظامیہ کو اس اہم ایشو پر ایکشن لینا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button