جہلم

سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور رکشوں نے شہریوں کو مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کر دیا

جہلم: شہر کی سڑکوں پر ناکارہ ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں رکشوں نے شہریوں کو مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کر دیا، ڈی آرٹی اے سیکرٹری ، محکمہ ماحولیات سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں آٹو و چنگ چی رکشوں کی مناسب بروقت دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے اکثر و بیشتر رکشے سڑکوں پر آلودگی پھیلاتے نظر آتے ہیں ، رکشوں کے دھوئیں کیوجہ سے شہری سانس ،دمے اور آشوب چشم کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناکارہ رکشوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے سے شہریوں کو سانس جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ماحولیات، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button