دینہ

پولیس سٹی چوکی دینہ کے ساتھ سرکاری جگہ پر غیر قانونی سبزی منڈی قائم، بلدیہ خاموش

دینہ: پولیس سٹی چوکی کے ساتھ سرکاری جگہ پر غیر قانونی سبزی منڈی نے بلدیہ دینہ کے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے دعوے دھڑم تختہ کر دیا ،بااثر شخصیات کی پشت پناہی پر سرکاری جگہ پر قائم سبزی منڈی جو کہ ناجائز تجاوات میں شامل ہے کو آج تک کوئی ختم نہ کروا سکا ،عوام کے گزرنے کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کو ٹیکس دینے والے دوکانداروں کے لیے مشکلات کا باعث ، اس جگہ کو سبزی منڈی قرار دے کر دوکانوں سے باقاعدہ کرایہ جات کی مد میں ٹیکس کی وصولی کر کے گورنمنٹ کے خزانے کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی چوکی دینہ کے ساتھ قائم سرکاری جگہ پر منڈی ناجائز تجاوزات کا منہ بولتا ثبوت ہے جو کہ با اثر سیاسی شخصیا ت کی پشت پناہی کی وجہ سے قائم ہے اور آج تک اس کو کوئی نہیں ہٹا سکا ،ٹی ایم اے دینہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن عملہ کارروائی یک طرفہ نظر آتی ہے۔

سٹی چوکی دینہ کے ساتھ قائم سبزی منڈی سرکاری جگہ پر قائم ہے اور اس کا کوئی رینٹ یا ٹیکس نہیں ہے جبکہ اگر گورنمنٹ اس کو باقاعدہ سرکاری طور پر سبزی منڈی کا درجہ دے تو وہاں سے کرایہ کی شکل میں گورنمنٹ کی آمدن میںاضافہ کیا جا سکتا ہے۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی سٹی دینہ کے ساتھ ناجائز تجاوزات کا یا تو مکمل اور بلا تفریق خاتمہ کیا جائے اور یا وہاں پر نیلامی کر کے باقاعدہ کرایہ کی شکل میں گورنمنٹ کے خزانے میں کرایہ جمع کروا کر گورنمنٹ کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button