شہدائے کربلا کی عظیم شہادت نے اسلام کو زندہ کیا، اہل بیت کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز

0

جہلم: شہدائے کربلا کی عظیم شہادت نے اسلام کو زندہ کر دیا ، اہل بیت کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بات ممتاز لیڈی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا صرف ایک واقعے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس میں ایک طرف حق تو دوسری طرف باطل کی قوتیں تاقیامت برسرپیکار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حق کا ساتھ دینے والے آج بھی حسینی مشن پر اپنی جانوں کی قربانی کرکے سنت اہل بیت کو زندہ کر رہے ہیں جبکہ ملعون یزید کے پیروکار میدان کربلا سے آج تک اور رہتی دنیا تک لعنتوں کے حقدار قرار پا ئے ہیں۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ یوم عاشور کے دن اما م عالی مقام سیدنا اما م حسین ؓ کے خانوادے کی عظیم شہادت سلام پیش کرنے کا دن ہے اور اس دن تمام مومن یہ عہد کرتے ہیں کہ حسینی ؓ مشن جاری رکھا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.