دینہ

دینہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی

دینہ: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ،شدید گرمی کے باعث بچے بوڑھے گرمی سے نڈھال ،رہی سہی کسر واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں واپڈا کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ،دن کے ساتھ ساتھ عوام سے رات کا سکون بھی چھین لیا گیا،لوڈ شیڈنگ سے لوگ راتیں جاگ کر گزارنے لگے ،بچے بوڑھے گرمی سے نڈ ھال ہو گئے۔

دوکاندار حضرات بجلی نہ ہونے سے پریشان،کاروباری زندگی بھی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی دوکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے لگے ،شہروں نے واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button