جہلماہم خبریں

شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شہباز شریف جیسے متحرک رہنما کی بطور پارٹی صدر نامزدگی پارٹی کو نئی زندگی بخشے گی۔

یہ بات ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ن لیگ کا مرکز ہیں اور ن لیگ کی ساری سیاست ان کے گرد گھومتی تھی اور گھومتی رہے گی اس کے باوجود اگر قانونی مسائل کی وجہ سے نواز شریف صدارت کے عہدے پر نہیں رہتے تو شہباز شریف سب سے موزوں امیدوار ہیں ان کی پنجاب میں بے مثال کارکردگی اور متحرک رویہ دنیا بھر میں پہچان بنا چکا ہے۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ نواز شریف ہوں یا شہباز شریف پارٹی چلتی رہے گی اور آئندہ الیکشن میں نواز شریف کے نام پر ہی ووٹ ملے گا ، نواز شریف کومائنس کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button