دینہاہم خبریں

دینہ میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود کی لاش برآمد

دینہ: گناہ چھپانے کے لئے نامعلوم فرد نومولود بچے کی لاش کو گندگی کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ،اہل محلہ نے گندگی کے ڈھیر پر پڑی نومولود بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گناہ چھپانے کے لئے کوئی نامعلوم فرد نومولود بچے کی لاش کو کیانی سٹریٹ دینہ میں کچرے کے ڈھیر پر پھینک پر فرار ہو گیا ، راہگیروں کو گندگی کے ڈھیر پر پڑی کپڑے میں لپٹی نومولود بچے کی لاش نظر آئی تو لوگوں نے فوراً پولیس سٹی چوکی دینہ کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو قبضہ میں لے لیا اور نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button