دینہ

دینہ میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص موٹرسائیکل سمیت نالے میں گر کر شدید زخمی

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث شہر ی نالوں میں گرنے لگے ، ایک موٹر سائیکل سوار شخص موٹر سائیکل سمیت نالے میں گر کر شدید زخمی ، لوگوں نے فوری طور پر موٹر سائیکل سوار کو باہر نکالا ، انتظامیہ خاموش ، شہریوں کا احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں انتظامیہ کی سستی اور لاپرواہی کے باعث شہری اپنے ہاتھ پاؤں تڑوانے لگے۔ پوسٹ آفس کے باہر ایک موٹر سائیکل سوار شخص مو ٹر سائیکل سمیت نالے میں جا گرا جس سے وہ شدید ز خمی ہو گیا ، لو گوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کو باہر نکالا۔

یاد رہے کہ پوسٹ آفس کے باہر عرصہ دراز سے ٹی ایم اے نے ٹھیک کروانے کے بہانے نالے کو کھلا چھوڑ رکھا ہے جس سے آئے روز شہری حادثات کا شکار ہو تے ہیں مگر متعدد بار ٹی ایم اے دینہ کو ٹھیک کروانے کا کہا گیا مگر وہ ٹھیک نہ کر سکے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ فی الفور نالوں کو ٹھیک کیا جائے تاکہ شہر ی آئے روز حادثات سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button