جہلم

جہلم میں جی ٹی روڈ اور شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم

جہلم: جی ٹی روڈ اور شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ۔شہر کی اہم سڑکوں سمیت جی ٹی روڈ پر لائٹس پول تو موجود ہیں لیکن ناکارہ پڑے ہیں ،شام ہوتے ہی شہر میں ویرانی کا عالم چھا جاتا ہے ،شہر کی گلیاں روشن نہ ہونے کی وجہ سے سنسان ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر جو کسی دور میں روشنیوں کا شہرگردانا جاتا تھا اب شام ڈھلتے ہی اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے، شہر کی اہم سڑکوں سمیت جی ٹی روڈ پر لائٹس نصب تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب یہ ناکارہ ہو چکی ہیں ،شہر کی گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس کا ایک موثر نظام موجود تھا جو بلدیاتی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بالکل ختم ہو کر رہ گئیں ہیں۔
شہر کی گلیوں محلوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شام کے بعد بزرگوں ،بچوں کو مساجد میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کے نہ ہونے کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے آئے روز شام ڈھلتے ہی کسی نہ کسی تاجر یا شہری کو گن پوائنٹ پر جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے ،متعدد مرتبہ خواتین کو لوٹنے کی واردتیں بھی پیش آ چکی ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سمیت منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button