مہنگائی، بے روزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل میں اضافہ، نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

0

جہلم: مہنگائی ، بیروزگاری اور ناانصافی سمیت دیگر معاشرتی مسائل میں اضافہ کے باعث جہلم ضلع بھر میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، درجنوں سے زائد شہریوں نے معالجین سے رجوع کرنا شروع کر دیا۔

جہلم پریس کلب کے سروے کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، جہلم شہرمیں اس وقت 2 نفسیاتی ہسپتال موجود ہیں جہاں مریض ذہنی و نفسیاتی علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں۔

چند سالوں میںنفسیاتی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے جن میں خواتین و بچے، نوجوان بھی شامل ہیں ، دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد شہری علاقوں سے کم ہے جن میں بیشتر مریض ذہنی دباؤ اور معاشی بدحالی کا شکار ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر تیسرا شہری کسی نہ کسی نفسیاتی مسئلے سے دوچار ہے ، جس کی بنیادی وجہ غربت میں اضافہ، مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ انصاف کا نہ ملنا ، شادی میں تاخیر، گھریلوجھگڑے ، ازدواجی مسائل بھی ذہنی و نفسیاتی امراض کا باعث بن رہے ہیں۔

اکثر مریضوں میں یہ مرض کم شدت کا ہوتا ہے، 5 فیصد میں مرض کی شدت بڑھنے سے شدت پسندی کے واقعات بھی جنم لیتے ہیں جو خودکشیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.