سوہاوہ

راجہ یاور کمال اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد رو بصحت ہو گئے

ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد رو بصحت ہو گئے، تحریک ترقی پڑی درویزہ کے وفد نے بیمار پرسی کی ۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25اور پارلیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال کو 8دسمبر 2020ء کو بعد دوپہر اچانک دل کی تکلیف ہوئی فوری طور آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی پہنچ گئے ۔ جہاں ان کے دل کے حوالے سے مرض کا کامیاب علاج کیا گیا ۔

پندرہ روز تک اے ایف آئی سی راولپنڈی زیر علاج رہنے کے بعد ایم پی اے حلقہ پی پی 25راجہ یاور کمال 20دسمبر 2020ء کو رو بصحت ہو کر واپس اپنی رہائش گاہ واقع جہلم پہنچ گئے ۔ راجہ یاور کمال کی واپسی پر تحریک ترقی پڑی درویزہ کے وفد نے بیمار پرسی کا دورہ کیا اور مزید صحت یابی کی دعا کی ۔

وفد میں مجوزہ امیدوار برائے چیئر مین ویلج کونسل پڑی درویزہ مرزا نذیر حسین ، مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود ، شاہد محمود مغل ، ماسٹر محمد اکرم، حاجی امیر زمان اور ملک محمد شفیق شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button