جہلم

موٹروہیکل ایگزامینر اب دفتر میں گاڑیوں کے چیکنگ کے لئے ہفتے میں 2 دن سچی مُچی بیٹھا کریں گے

جہلم: موٹروہیکل ایگزامینر اب جہلم میں گاڑیوں کے چیکنگ کے لئے ہفتے میں دو دن سچی مُچی بیٹھا کریں گے، کئی ماہ سے موٹرویکل ایگزامینر جہلم تعیناتی ہونے کے باوجود منظر سے غائب رہے جس کی خبرشائع ہوئی، اعلیٰ حکام نے غائب ہونے کا نوٹس لے لیا۔

رپورٹ میںیہ بھی انکشاف ہو اتھاکہ ایک چوکیدار فتر کا نظام چلا رہاہے اور وہ بھی اپنی مرضی سے آتا جاتا ہے جبکہ ایم وی صاحب بھی مرضی کے مالک تھے جس سے عوام کو گاڑیاں فٹنسسرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا تھااب جہلم کے ٹرانسپورٹرز کی سنی گئی ہے۔

بحکم سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم سید رضا حیدر موٹروہیکل ایگزامنر ہفتے کے2دن سومواراور منگل کو 10 سے 2 بجے تک آفس میں بیٹھا کریں گے اور گاڑیوں کی چیکنگ برائے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

سید رضا حیدر نے اپنے دفتر کے نوٹس لگایا ہے کہ گاڑیوں کے مالکان یا ڈرائیور خو دحاضر ہوکر گاڑی چیک کروائیں کسی بھی ٹاوٹ یا ایجنٹ کا سہار انہ لیں نہ ہی ٹاوٹوں کی گاڑی چیک کی جائے گی اصل مالک یا گاڑی ڈرائیور گاڑی چیکنگ کے بعد جمعہ کو کچہری دفتر سے اصل سلپ دکھا کر فیس وچر لینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button