جہلم

جمیل ارشد نے جہلم سب ڈویژن میں بطور ایکسین چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی

جہلم: راولپنڈی بلڈنگز ایم اینڈ آر ڈویژن نمبر 2 کے ایکسین جمیل ارشد نے جہلم سب ڈویژن میں بطور ایکسین چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ، جہلم دفتر پہنچنے پر پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے محنت کشوں کے ہمراہ جمیل ارشد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویژنل چیئرمین حاجی سرفراز حافظ محمد یاسین ،حافظ عدنان، بوٹامسیح ، ہیڈکلرک خلیق الرحمن علوی ایپکا کے جنرل سیکرٹری رفیع کنول بھی موجود تھے پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائزیونین کے عہدیداروں اور ملازمین نے ایکسین جمیل ارشد کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور محنت کشوں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے ایکسین جمیل ارشد سے مطالبہ کیا کہ پچھلے کئی سالوں سے ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا جس کیوجہ سے محنت کش زہنی تذبذب کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیشتر ملازمین کی عمریں بھی زیاد ہ ہو رہی ہیں جس کیوجہ سے ملازمین کو پریشانی لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی طرح حکومت پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایم اینڈ آر کے ملازمین کو بھی مستقل کرے تاکہ محنت کش اپنے بیوی بچوں کا بہتر طریقے سے پیٹ پال سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button