سول ہسپتال جہلم میں نرسنگ سٹاف کی شدید قلت، تیس بیڈز کی وارڈ میں صرف دو سٹاف موجود

0

جہلم: سول ہسپتال جہلم میں نرسنگ سٹاف کی شدید قلت، تیس بیڈز کی وارڈ میں صرف دو سٹاف موجود ، مریضوں کو مناسب دیکھ بھا ل نہ ہونے کی شکایات۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم جہاں روزانہ دو سے تین ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں جبکہ سینکڑوں کے حساب سے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں وہاں نرسنگ سٹاف کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مریضوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ تیس تیس بیڈز کی وارڈ میں صرف دو نرسوں کو تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم نہیںہوسکتیں ، جبکہ نرسنگ سٹاف بھی ضرورت سے زیادہ بوجھ کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسر ی طرف ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نرسنگ سٹاف اور دیگر عملہ کی شدید کمی ہے جس کے متعلق اعلی حکام کو کئی بار مطلع کیا گیا ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.