جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد ASI تھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم ایمل خان ولد عبدالقیوم سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے پسٹل 30بور اور4روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
عمران حسین ASI انچارج پولیس چوکی مصری موڑ جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 273/19 بجرم 324/34 ت پ تھانہ چوٹالہ نے ملزم یاسر محمود ولد فضل حسین سکنہ جمرغال تحصیل و ضلع جہلم سے بروقت گرفتاری بندوق 12 بور اور 2 کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button