تنویر کھٹانہ اور شکیل کھٹانہ کی اسد قیصر کی خصوصی دعوت پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

0

دینہ: شکیل کھٹانہ اور تنویرکھٹانہ کی اسد قیصر کی خصوصی دعوت پرقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ،انکے علاوہ فواد چوہدری،شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر عامر لیاقت ،سید خورشید شاہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے رہائشی تنویر کھٹانہ سینئر رپورٹر یوکے اور بڑاگواہ کے رہائشی شکیل کھٹانہ ممبر جہلم فورم جہلم کی گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

دعوت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دورہ یوکے کے موقع پر تنویر کھٹانہ کو دی تھی،انکے علاوہ فواد چوہدری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ،عامر لیاقت اور سید خورشید شاہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی،علاقائی مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ جہلم ہمارا گھر ہے ہم اپنے ضلع کی خود دیکھ بحال کریں گے،کچھ ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں ،جو رہتے ہیں ان پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگا، تمام سڑکیں گلیاں سمیت دیگر مسائل کودور کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے ملاقات کیلئے ایک اور دعوت دی ہے جوبہت جلد ہوگی ،اور ڈومیلی میں بلڈ بینک کے قیام کے حوالے بات چیت ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.