ڈومیلی

اڈرانہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا

ڈومیلی: اڈرانہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقادکیاگیا،محفل میں اہل علاقہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو گاؤں نتھیا داخلی اڈرانہ ملک سجاد ہاؤس میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیاگیا، اس محفل میں اہل علاقہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرکے محفل کی رونق میں اضافہ کیا،یہ محفل ملک غلام عباس قادری کی زیر صدارت ہوئی،محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیاگیا۔

ثناخواں مصطفی حافظ محسن رضا،حافظ عمر شہزاد،حافظ انتظارحسین،ماسٹر ظفر اقبال اور نعمان شوکت نے پیش کرکے محفل کو چارچاندلگادیے،اسکے علاوہ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں جناب قاری نعمان انور قادری نے محفل میں مزید جان ڈالی،شہزادہ اہلسنت جناب مولانا قاری محصوم الحسن زاہدی نے خصوصی خطاب کیا،محفل کے اختتام پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button