جہلم

جہلم میں اشیائے خوردونوش کی فروخت کے لئے نیا ریڑھی بازار لگانے کا فیصلہ

جہلم: شہر بھر میں سستی سبزیاں پھل اشیائے خوردونوش گھریلو روز مرہ استعمال کی اشیاء کی فروخت کے لئے نیا ریڑھی بازار لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے اس نئے ریڑھی بازار بنانے کی منظوری بھی دے دی ، یہ ایک مکمل ریڑھی بازار ہوگا، یہ مکمل ٹیکس فری ، سرکاری فیس فری بازار ہوگا۔

یہاں نواحی علاقوں کے کاشتکاروں ، کسانوں کو بھی براہ راست سبزیاں فروخت کرنے کے لئے ریڑھیاں لگانے کی اجازت ہوگی ، یہ ریڑھی بازار روزانہ کی بنیاد پر لگے گا، رمضان المبارک سے قبل یہ سستا ریڑھی بازار باقاعدہ اگلے چند روز میں شروع کر دیا جائیگا۔

اس ریڑھی بازار میں سبزی پھل ، گھریلو اشیاء خوردونوش ، گھریلو سامان پلاسٹک کے برتن بچوں کے کھلونے ، گارمنٹس شوز بھی ریڑھیوں پر فروخت کئے جائیں گے، یہاں سرکاری مقررہ قیمتوں پر دالیں ، چاول ، گھی ،آٹا، بھی فروخت کیا جائیگا۔ اس نئے ریڑھی بازار کے لئے برلب جی ٹی روڈ جادہ سروس روڈ کے ساتھ ہاکی گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹ اس ریڑھی بازار کی براہ راست نگرانی کریں گے ، سول ڈیفنس کے باوردی رضا کار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے ، اس بازار میں گاڑیاں موٹر سائیکلیں لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی ، صارفین پیدل چل کر خریداری کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button