مرکزی انجمن تاجران جہلم (لورز گروپ) نے 13 جولائی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو مسترد کر دیا

0

جہلم: مرکزی انجمن تاجران جہلم (لورز گروپ ) نے 13جولائی کی شٹر ڈاؤن ہڑ تال کو مستر دکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مرکزی انجمن تاجران جہلم (لورز گروپ )چوہدری محمد عارف ،الحاج ظہور عالم بٹ ،چوہدر ی سعید احمد ،خواجہ ناصر ڈار ،چوہدری شعیب احمد ،طارق دول ،سیٹھی طاہر ایوب ،شیخ زلفی ،شہزاد حسین ڈارنے کہاکہ ہم 13جولائی کی شٹرڈاون ہڑ تال کو مستر دکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم مرکزی انجمن تاجران جہلم لورز گروپ کا متفقہ فیصلہ ہے 13جولائی بروز ہفتہ جہلم میں معمول کے مطابق کاروبا ر ہو گا ،کوئی ہڑتال نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.