جہلم

عوام سے بہتر کوئی جج نہیں تمام سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ شاہد کمال مرزا

جہلم: عوام سے بہتر کوئی جج نہیں تمام سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیے، کرپٹ بدعنوان حکمرانوں کے خلاف نیب کی جاری کاروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد کمال مرزا نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نیب کو چاہیے کہ وفاق اور پنجاب میں بدعنوان عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرے تاکہ وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹنے والے افسران اور سیاست دان منظر عام پر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران سوچی سمجھی سازش کے تحت نیب کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے چہیتوں کو تحفظ مل سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button