جہلم میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کا آغاز جنوری 2019 میں ہوگا

0

دینہ: جہلم سمیت پنجاب کے 13 اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کا آغاز جنوری میں ہوگا، شروع میں لودھراں8 سو ، اوکاڑہ 1 ہزار، چشتیاں میں 14 سو گھروں کی تعمیر کی جائیگی، دسمبر میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان پنجاب کے3 اضلاع میں 3 ، 5 مرلے کے 32سو گھر بنانیکا اعلان کر دیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ ایجنسی کا اجلاس منعقد ہوا، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت آغاز پر پنجاب کے 3 اضلاع میں 3 اور 5 مرلے کے 3200 گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منسٹربلاک میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لودھراں میں 3 اور 5 مرلہ کے 800، اوکاڑہ میں 1000 اور چشتیاں میں 3 مرلہ اور 5 مرلہ کے 1400 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ تعمیر کا آغاز جنوری میں ہوگا جبکہ گھروں کے لیے درخواستوں کی وصولی اگلے ماہ د سمبر سے شروع کی جائیں گی۔

میاں محمود الرشید کے مطابق دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا میں کام کا آغاز کیا جائیگا۔جبکہ تیسرے مرحلے میں جہلم سمیت دیگر اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.