ڈومیلی

عید الاضحیٰ کو ایک دن باقی رہ گیا، ڈومیلی بڑاگواہ میں ٹیلرز شاپ پر کپڑوں کا رش برقرار

ڈومیلی: عید الاضحی کو ایک دن باقی رہ گیا اور ٹیلرز شاپ پر کپڑوں کا رش برقرار، ٹیلرز شاپ کو لاک ڈاؤن میں اجازت ملنے پر ٹیلرز بھی خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ اور گردونواح میں بھی ٹیلرز شاپ پر کپڑوں کا رش برقرار ہے، ٹیلرز ماسٹر دن رات کپڑے سلائی کرنے میں مصروف ہیں لیکن بجلی کی آنکھ مچولی نے تنگ کر دیااور کاروبار روک دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایاگیا جس سے ہر دوکاندار پریشان ہے ایسے ہی ٹیلرز بھی پریشان ہوگئے لیکن گزشتہ روز لانڈری شاپس اور درزیوں کو صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک دوکانیں کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو درزیوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

درزیوں کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کا اچھا اقدام ہے کہ درزیوں کو اجازت دی کیوں کہ عید جیسے اور شادیوں کے سیزن پر ہماراکاروبار ہی چلتاہے۔اگر حکومت دیگر کاروبار بھی کھول دیں تو ہمارے بھائی عیدلگاکر بچوں کی خوشیاں مناسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close