پنڈدادنخاناہم خبریں

عوام کو صحت کی معیاری سہولیات سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار

پنڈدادنخان: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے و یژن کے مطابق پنجاب میں عوام کو صحت کے متعلق معیاری سہولیات تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہیا کی جارہی ہیں۔ پنڈدادنخان سمیت جہلم کے تمام تحصیل ہیڈ کوا ٹر ز ہسپتالوں اور دیگر بنیادی مراکز صحت اور دیہی مزاکزصحت میں ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے تحت پانچ بیماریوں اور دیگر فری ٹیسٹ کیا جا ررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی نے تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتہ صحت کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر سمیت دور دراز دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات سے آراستہ کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ،صحت میلہ 24 فروری تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں فری سکریننگ کیمپس کے ذریعے جہلم کے دیگر ہسپتالوں کی طرح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں مریض مستفید ہو سکیں گے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر انعام اللہ جمالی اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافی موجود تھے ۔

ڈی سی نے ہسپتال میں لگائے گئے سٹال جن میں پانچ مختلف بیماریوں شوگر،بلڈ پریشر، ہپا ٹائٹس بی اور سی،ایچ پی کے ٹیسٹ فری کیے جا رہے تھے انکامعائنہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صحت ویژن کے مطابق پنجاب کو ہر قسم کی بیماریوں سے پاک کرنا اور اپنے عوام کو صحت کے متعلق تمام سہولتیں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے ۔

افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا، مریضوں کے مسائل کو حل کروانے کے لئے عملی اقدامات کیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button