مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار صحافی معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار صحافی معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، خبرنگاری اور تلفظ پرستی میں بہتری لانے کی سینئر صحافیوں کو کوشش کرنا ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے صحافیوں کو سوچ سمجھ کر سینئر صحافیوں کی مشاورت سے خبروں کا چناؤ کرنا چاہیے تاکہ عوامی مسائل اچھے طریقے سے اجاگر ہو سکیں۔

اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری عامرکیانی ، نائب صدر مرزاکفیل بیگ کیفی ، آفس سیکرٹری عبدالغفارآذاد، میڈیا ون کے جنرل سیکرٹری مرزاعبدالقدیر بیگ، معروف سینئر صحافی چوہدری ظفرنور، سید مظہر اقبال نقوی، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.