اہلیان تھلہ چوہدریاں نے بڑاگواہ برساتی نالے کے قریب احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا

0

ڈومیلی: اہلیان تھلہ چوہدریاں نے بروز جمعرات کوبڑاگواہ برساتی نالے کے قریب احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہلیان تھلہ کی اہم شخصیات نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے فیصلہ کیاکہ اہلیان تھلہ چوہدریاں کے مکین بروز جمعرات کو تھلہ چوہدریاں اور بڑاگواہ کے درمیان سے گزرنے والے برساتی نالے کے قریب احتجاجی کیمپ لگائیں گے، مطالبات کی منظوری تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

اسکے علاوہ مخیر حضرات سے فنڈ جمع کرکے اپنی مدد آپ ایک پہلے چھوٹی سی پلی تعمیرکرائی تھی ،اس پلی کی لمبائی کو مزید بڑھانے پر بھی غورکی جارہی ہے،اس نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے سکول کے بچوں ،مریضوں اور اہلیان علاقہ کو نالے سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

تقریبا50سال گزرجانے کے باوجود بھی کئی حکومتیں آئی لیکن اس نالے پر پل تعمیر کرانے کے صرف وعدے کئے گئے ،لیکن وعدے پورے نہ کئے جاسکے ،جس کے باعث علاقہ مکینوں مجبوراََ احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ، اور یہ احتجاجی کیمپ تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوتے ،پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے نالے میں شدید طغیانی رہی رابطہ منقطع رہا،لیکن کسی عوامی نمائندے نے ہم سے آکرحال تک پوچھا نہیں۔

الیکشن کے بعد کسی ایم این اے اورنہ ایم پی اے نے اس علاقے کا چکرلگایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.