پنڈدادنخان

سرکاری اہلکاروں کی حکم عدولی کار سرکار مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین

پنڈدادنخان: حکومتی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے، سرکاری اہلکاروں کی حکم عدولی کار سرکار مداخلت ناقابل برداشت ہے، سرکاری اہلکاروں کی عزت نفس مجروح کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومتی احکامات بڑے واضع ہیں، سرکاری اہلکاروں کے کام میں مداخلت ناقابل برداشت ہے، کار سرکار میں مداخلت پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہا کہ گزشتہ روز کوٹ عمر میں کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

یاد رے کہ گزشتہ روز تحصیلدار پنڈدادنخان اپنے عملے کے ساتھ کوٹ عمر میں نشاندہی کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے جہاں پر راستے پر پڑی جھاڑیاں نہ اٹھانے پر دو پارٹیوں میں ہو گیا تھا جس پر عابد پٹواری کی مدعیت میں تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ نمبر 17/ 21 بجرم 186 درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button