اقبال لائبریری کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا خصوصی دورہ

0

جہلم: شہر میں 1936 سے قائم شدہ اقبال لائبریری کی تعمیر اور مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انوار جپہ نے بتایا ہے کہ اقبال لائبریری میں ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس پروجیکٹ کو دس ملین روپے کے مالیاتی بجٹ سے مکمل کیا جا چکا ہے عوام النا س کے لئے جلد کھولا جائے گا ۔

اس موقع پر انہوں نے نئے تعمیر کئے جانے والے اقبال لائبریری کے چھت کا معائینہ کیا ۔بعد ازاں انہوں نے اقبال لائبریری میں لان کی صفائی کروانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیف انوار جپہ نے اقبال لائبریری کی کھڑکیاں، دروازے اور سٹنگ ایریا کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انکا کہنا تھا کہ، اقبال لائبریری جہلم کا قیمتی اثاثہ ہے اور جہلم کے لوگوں کو اب اس سے جلد مستفید کیا جائے گا۔ لائبریری میںکتابیں پڑھنے کے لئے باقاعدہ حال، جدیدترین فرنیچر، ایئر کنڈیشنڈروم، بک شیلفس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو مرمت کر کے بحال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ اقبال لائبریری میں تعلیمی و غیر تعلیمی کتابیں اور اخبارات دستیاب ہوں گی جن سے جہلم کے شہری معلومات اور تفریح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے علم میں اضافہ کر سکیں گے اور نوجوان نسل اپنا بہتر مستقبل تلاش کرسکے گی۔بعد ازاں انہوں نے پاک یو کے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور پولیو اور دیگر ویکسن کی دستیابی بارے دریافت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.