جہلماہم خبریں

جہلم، دینہ اور پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرجہلم، دینہ اور پنڈدادنخان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقتھانہ پنڈدادنخان کے منظور حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم رحیل سلیمان ولد محمد سلیمان سکنہ گول بازار کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان سے 1200گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھا نہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم رقیب حسین ولد انور حسین سکنہ مشین محلہ نمبر 1جہلم سے 400 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر 37/17بجرم 324/334/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی ماجد علی خان ولد شیر علی خان سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ سے پسٹل 30بو ر معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ صدر کے طارق محمود ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایاکہ مسمیان قیصر محمود ولد محمد اعظم سکنہ سہلوکی چٹھہ وزیری آباد گوجرانوالہ جو کہ مکان ازان مسمی حاجی تنویر حسین ،مسمیان منظور حسین ولد محمد یوسف سکنہ منڈیکے ضلع نارووال، نصیر احمد ولد محمد صدیق سکنہ منڈیکے ضلع نارووال جو کہ مکان ازان چوہدری خادم آڑتی سکنہ منڈی بحدرقبہ چتن ،مسمی عبدالرحیم ولد عبدالمالک سووال رنگ پور ضلع گجرات جو کہ مکان ازان شیخ اشرف فروٹ منڈی جہلم،مسمیان شرافت علی ولد لیاقت علی ، احسان اللہ ولد غلام نبی سکنائے منڈیکے بونگ والی ضلع نارووال جو کہ مکان ازان مسمی شیخ نوید فروٹ منڈی جہلم میں بطور رہائش پذیر ہیں۔ ہر 10کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے اور نہ تھانہ میں اندراج کروایا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ دینہ کے محمد اشرف اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمیان خورشید ولد محمد بشیر سکنہ محلہ ڈوبہ مکھن تحصیل بالا کوٹ ضلع مانسہرہ، صدام حسین ولد ذوالفقار علی سکن ہرتہ پور تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا، محمد فاروق ولد ولی جان کسنہ کلس کائیاں تحصیل و ضلع مانسہرہ، احمد خان ولد شکور احمد خان ڈاکخانہ کلدام تحصیل و ضلع چترال جو کہ منیجر پلازہ محمد صفیر ولد محمد منیر سکنہ نیا محلہ دینہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر ہیں۔ ہر 5کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے اور نہ تھانہ میں اندراج کروایا ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button