دوسرا مرزاظہور فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ چکیام الیون نے گتر الیون کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا

0

ڈومیلی: دوسرا مرزاظہور فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،چکیام الیون نے گتر الیون کو شکست دیکر موٹر سائیکل اپنے نام کرلیا،اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی مرزاجمشید سابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی،ملک مدثر(ڈھانگری)اور چوہدری محمدمہربان فنانس سیکرٹری یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی تھے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ ڈومیلی کے گاؤں گتر میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا،جس میں گجرات،سرائے عالمگیر،میرپور،گجرخان اور ضلع جہلم بھر سے تقریبا تیس کے قریب ٹیموں نے شرکت کی ،شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد رات دن میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود رہی ۔

اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی مرزا جمشید سابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی،ملک مدثر آف ڈھانگری اور چوہدری مہربان فنانس سیکرٹری یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی اور انکی پوری ٹیم تھی،مہمانوں کا گراؤنڈمیں پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیاپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،ہر میچ کے بیسٹ پرفامس کھلاڑی کو انعام سے بھی نوازا گیا،فائنل راؤنڈ میں چکیام ولید الیون اور گتر بابر بٹ الیون کی ٹیمیں پہنچی۔

سنسنی خیز مرحلے کے بعد چکیام الیون نے گتر الیون کو شکست دے کر فائنل جیت لیا،اور خوب جشن منایا،ونراپ ٹیم کو 70ccموٹر سائیکل بمعہ خوبصورت ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو 20ہزار نقد کیش بمعہ خوبصورت ٹرافی انعام دیا گیا،اس ٹورنامنٹ کے بیسٹ مین آف دی ٹورنامنٹ صنم اقبال،بیسٹ باؤلر ریحان چکوال اور بیسٹ فیلڈر نعمان طارق گتر تھے،خصوصی ٹرافیاں تعاون پہلوان احسان کیانی اور چوہدری صداقت چھٹہ سیری گھنیال نے کی ،اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ فرحت کیانی تھے۔

فرحت کیانی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اور میری پوری ٹیم صحافی بھائیوں کا ڈرون کیمرہ کیساتھ لائیو دیکھانے والوں کا ، اس ٹورنامنٹ کیساتھ تعاون کرنے اور میچ دیکھنے کیلئے آئے شائقین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ٹورنامنٹ کو کامیاب کیا،انتظامات بہت اچھے کئے گئے تھے ہر کھلاڑی خوش تھا ،دوسرا سال ہے یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے جو ہر سال ہواکرے گا،اور اس بار عید الفطر پر شیڈول تھا لیکن ہمارے گاؤں کا ایک نوجوان جو نہر میں ڈوب گیا تھا جس کی وجہ سے ہم کو لیٹ کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.