پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔ فیصل چوہدری

پنڈدادنخان: ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے ناکام ہو ں گے، مخا لفین کی سازشی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے نہر کے سو سالہ قبل منصوبے کا عملی طور پر کام ہماری حکومت میں شروع ہو گیا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان میں زرعی انقلاب آئے گا، وزیر اعظم عمران خان کے مشن کرپشن سے پاک پاکستان سے بڑے بڑے مگر مچھ اب بچ نہیں سکتے۔
ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و رہنما پی ٹی آئی چوہدری فیصل فریدنے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان کئی دہائیوں سے ضلع جہلم کے عوام کی خدمت جاری رکھے ہو اہے اور پورے ضلع جہلم کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے۔اس لیے ہی میں اور فواد حسین چوہدری ہر وقت اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ایک ایک مسئلہ پر ہماری نظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کو پسماندہ رکھنے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے اور ضلع جہلم میں ہماری پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر کے ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے۔ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہونے کے بعد سازشی عناصر نے سازشیں اور افوائیں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سازشی عناصر کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ نہر کے سو سالہ پرانے منصوبے پر ہماری حکومت کے دور میں عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے ۔جس سے ہزاروں ایکڑ اراضی سراب ہو گی اور اس سے زرعی انقلاب آئے گا۔ضلع بھر میں پانی ،سوئی گیس، تعلیم کی سہولت اور سڑکوں اور خستہ پلوں کی از سر نو تعمیر ہوگی، مخالفین کی سازشی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن کرپشن سے پاک پاکستان سے بڑے بڑے مگر مچھ اب بچ نہیں سکتے ہیں ان کو عوام کا لوٹا ہوا سرمایہ واپس کرنا ہو گا ورنہ جیل میں ہوں گے۔ملک کی معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے اور جلد مہنگائی کم ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button