جہلم

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع جہلم کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

جہلم: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے تجارتی یا دیگر شعبوں میں تعلقات کی بہتری کی خواہش بے غیر تی کی موت مرنے کے مترادف ہوگا، لہذا بھارت سے مسئلہ کشمیر مائنس مذکرات کا سوچنا بھی نظریہ پاکستان اور لاکھوں شہدا کے خون سے غداری ہوگی اگر ایسٹ تیمور اور سکاٹ لینڈ میں لوگوں کی خواہشات جاننے کے لیے استصواب رائے ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں بے گناہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور تشدد افسوناک و قابل مذمت ہے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے عالمی ضامنوں کی دوغلی پالیسی لمحہ فکریہ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام نظریاتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور کوئی سیاسی یا دیگر مصلحت ان رشتوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتی ،لہذٰا مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیریوں اور پاکستان کی مشترکہ خواہشات اور اْمنگوں کی ترجمانی کئے بغیر ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم جس اْخوت اور محبت کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن چوہدری بوٹا جاوید، سید ذوالفقار حسین کاظمی ، سید وقار حسین کاظمی ، خان ذوالفقار خان ، شیخ شکیل احمد، حاجی مرز ا راشد ندیم ، ناصر بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں اور یوتھ ونگ اراکین نے ریلی میں شرکت کر کے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button