دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

دینہ: جہلم میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، کورونا سے اموات کی تعداد 27 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 135 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت جہلم کے مطابق جہلم میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 11 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 102 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 45671 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1135 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔آج مزید 29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 996 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے،اس وقت کل کورونا وائرس سے 27 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 31518 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 642 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 18 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 43 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button