تحریک مستقلی کالج ٹیچنگ انٹرنز پنجاب ضلع اٹک کے رہنما پروفیسر نور سعید انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: تحریک مستقلی کالج ٹیچنگ انٹرنز پنجاب ضلع اٹک کے رہنما سابق سی ٹی آئی اکنامکس گورنمنٹ کالج اٹک پروفیسر نور سعید انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی عمر 35سال سے زائد بتائی گئی ۔ پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ مرحوم کے انتقال سے تحریک مستقلی کالج ٹیچنگ انٹرنز پنجاب ایک بہترین رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

یہ بات گورنمنٹ کالج پیر پھلاہی کے سابق سی ٹی آئی پروفیسر افتخار محمود ، گورنمنٹ کالج سرائے عالمگیر جہلم سے راجہ ندیم شہباز اورتلہ گنگ سے شیخ ذکی الحسن نے دیگر ساتھیوں سمیت مرحوم کے ورثاء کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کی۔

مشترکہ تعزیتی بیان میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.