دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں 14 لاکھ پودے لگائے جانے کا ہدف مکمل کیا جا چکا ہے۔ میاں وحید الدین

دینہ: محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے میٹروپولیٹن شہروں میں اربن پلانٹیشن منصوبہ کا آغاز کیا جا چکا ہے ، ضلع جہلم میں14لاکھ پودے لگائے جانے کا ہدف مکمل کیا جا چکا ہے ، محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے شروع کی جانے والی موسم بہاراں شجر کاری مہم کی تمام سرگرمیوں اسی طرح جاری رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں وحید الدین نے جندی(لہڑی) پارک جہلم کے خصوصی دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے گرین پاکستان مہم اور محکمہ جنگلات کے دیگر منصوبہ جات جاری ہیں۔

اس موقع پر فارسٹ چیف کنزرویٹر آفیسر راولپنڈی ڈویژن سید اعجاز حسین شیرازی اور کنزرویٹر آفیسر شیخ ثاقب محمود، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم ملک ساجد قدوس ، ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل، ایس ڈی ایف او سوہاوہ افتخار احمد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو، مختلف سکولوں سے طلبہ اور تحصیل جہلم اور دینہ سے صحافی برادران نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب میاں وحید الدین کا کہنا ہے کہ شجر کاری مہم میں جہلم بھر میں 14لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا جا رہا ہے اسی طرح لاہور شہر میں مزید دو لاکھ پودے اور دیگر شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے ۔ مہم کے تحت لاکھوں بڑے سایہ داردرخت بھی لگائے جا رہے ہیں، افسران کے مطابق مہم کے دوران تعلیمی اداروں میں شجرکاری پر زیادہ توجہ دی جائے رہی ہے ۔

تقریب کے اختتام پر سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب میاں وحید الدین،فارسٹ چیف کنزرویٹر آفیسر راولپنڈی ڈویژن سید اعجاز حسین شیرازی اور کنزرویٹر آفیسر شیخ ثاقب محمود نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے لگائے اور ماحولیاتی الودگی سے بچاؤ کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button